• news

ورکرزیونین کنفیڈریشن کے زیراہتمام شہداء کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین  

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ بجلی و واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیراہتمام ملک بھر میں فرائض کی سرانجام دہی کے دوران شہیدہونیوالے کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور کام پر المناک حادثات روکنے کیلئے ’’یوم شہداء‘‘   منایا۔ ملک بھر میں ریلیاں اور اجلاس منعقد کرکے شہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سینکڑوں کارکنوں کی ریلی کوخورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کو کام پر آئے روز المناک حادثات سے محفوظ کرانے کیلئے مسلسل 7 سال سے پیدا شدہ سٹاف کی کمی کو دور کریں کیونکہ دیرینہ ملازمین ریٹائر ہورہے ہیں اورموجودہ کارکنوں کی ذمہ داریوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن