• news

سنٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان‘210کرکٹر ز فارغ ہونگے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک سطح  پرسنٹرل کنٹریکٹس کیلئے نئی تجاویز  پر غور کیا جارہا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے سنٹرل کنٹریکٹس کی نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ تینوں فارمیٹ کا چیمپئنز کپ کھیلنے والے کرکٹرز کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم میں 30 ٹاپ کرکٹرز ہوں گے۔ ڈومیسٹک سنٹرل  کنٹریکٹس بھی انہی 150 کھلاڑیوں کو دینے کی تجویز ہے۔ گزشتہ سال 360 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے معاوضے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن