خواتین کے حقوق! کرکٹ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز نہ کھیلنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر خواتین کے حقوق میں بہتری تک افغانستان سے سیریز نہ کھیلنے کا موقف دو ہرا دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نکی ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کیساتھ سیریز کے معاملے پر افغان کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے دونوں ٹیموں میں مستقبل میں دو طرفہ سیریز بحال ہوگی۔ افغانستان نے انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کیساتھ بہترین ٹورنامنٹ کھیلا ہے لیکن دوطرفہ سیریز کے حوالے سے ہم آسٹریلوی حکومت سمیت سٹیک ہولڈرز کیساتھ جامع مشاورت کر چکے ہیں۔