• news

گیس چوری پر پنجاب، خیبر پی کے، اسلام آباد میں 36 کنکشن منقطع 

لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے گیس چوری کے کریک ڈاؤن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 36 گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے جبکہ 14 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا اور 01 ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے۔ گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ٹیم نے بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے۔ مردان میں ریجنل ٹیم گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے اور چوری کے خلاف 03 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ فیصل آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور مزید 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن