شکرگڑھ میں سڑک تعمیر نہ ہونے پر ہائیکورٹ کا نوٹس‘ حکام سے جواب طلب
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے تحصیل شکرگڑھ میں جموال بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف درخواست پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ڈی سی نارووال اور سب انجیئنر سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے ۔فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود سڑک کی تعمیر کیوں شروع نہیں ہو سکی؟۔