قصور میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
قصور + سیالکوٹ + فیصل آباد (نمائندگان) 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں دو لڑکوں‘ لڑکی اور جڑانوالہ میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھٹہ بستی سرھالی روڈ سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش گھر سے برآمد ہوئی۔ طارق کا دس گیارہ سالہ بچہ علی حسن گھر میں اکیلا تھا۔ ورثاء شام کو گھر آئے تو بچے کی نعش ملی۔ بچے کے پورے جسم پر گہرے زخموں کے نشان تھے۔ ورثاء کے مطابق بچے کو قتل سے قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ مصطفی آباد پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بلھے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ سیالکوٹ کے موضع رکھ مراکیوال میں لڑکی‘ فتح گڑھ اور حسن وال میں دو لڑکوں جبکہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔