ہائیکورٹ، شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کر کے 18 جولائی کو پیش کرنے کا حکم
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پولیس کو ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروا کر 18 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل رانا عبدالشکور نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، پولیس کو درخواست دینے کے باجود مغوی کو بازیاب نہیں کرایا گیا۔