• news

  رئوف حسن خود ایک دن بھی جیل  گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے، عمران اسماعیل 

 کراچی (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ رئوف حسن خود ایک دن بھی جیل  گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے، جو پیسے لے کر ترجمان بنے بیٹھے ہوں وہ ہماری کہانی کیا سنائیں گے، ان کو ہمارا اتنا خوف کیوں ہے۔ واضح رہے  کہ ایک انٹرویو میں  حسن رئوف  نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فواد چوہدری سے متعلق  کہا تھا   بتا دیں گے تینوں کتنی دیر اور کیسی وی آئی پی جیل میں رہے۔ رئو ف حسن نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا ہے، انہیں کسی بھی صورت میں واپس پارٹی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن