• news

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی، 180افرادہلاک

سا ئوپالو(این این آئی)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں کئی ہفتوں سے جاری بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 180 افراد ہلاک اور 32 لاپتہ ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہاکہ ریاست میں موسلا دھار بارشیں 29 اپریل کو شروع ہوئیں اور کئی دنوں تک جاری رہیں ، جس سے ریاست کے کئی شہر سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔ریاستی دارالحکومت پورٹو الیگری سمیت 478 قصبوں میں شدید بارشوں سے تقریبا 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے ساڑھے چار لاکھ کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑی۔برازیل کی حکومت نے ریاست ریو گرانڈے ڈو سول کی امداد اور تعمیر نو کے لیے 85.7 بلین ریال (تقریبا 15.4 بلین امریکی ڈالر)مختص کیے ہیں۔یوراگوئے اور ارجنٹائن کی سرحد پر واقع زرعی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان کے علاوہ بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن