اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2پیسے سستا‘ سونا1000روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں جمعرات کوبھی ڈالر کی قدر278.60روپے پرمستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں صرف2پیسے کی کمی ہوسکی اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 280.25روپے سے گھٹ کر 280.23روپے ہوگیا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1000روپے بڑھ کر 2لاکھ43ہزار300روپے ہوگئی ۔