• news

لبنانی حزب اللہ کا اسرائیلی اہداف پر 200 راکٹوں سے حملہ، غزہ میں جنگ بندی کی جائے: اقوام متحدہ

  نیویارک+بیروت + غزہ ( نوائے وقت رپورٹ)  لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا راکٹ اور ڈرون حملہ کردیا اور سینیئر کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے کے طور پر نئے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق  بیروت اور لبنان کے دوسرے حصوں میں مسلسل دوسرے دن سونک بوم کی آواز نے اعصاب کو ہلا کر رکھ دیا۔اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ملک کے کئی علاقوں میں ساؤنڈ بیریئر توڑ دیا۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے 10 فوجی ٹھکانوں پر بدھ کے روز 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی  فوج نے کہا کہ ’لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 200 پروجیکٹائلز اور 20 سے زیادہ مشکوک فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے کئی کو اسرائیلی فضائی دفاع اور لڑاکا طیاروں نے روک دیا۔کچھ  علاقوں میں آگ لگ گئی۔جنوبی لبنان کے دو دیہاتوں کو ’اسرائیلی فضائیہ نے رامیہ اور حولہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔‘حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین نیخطاب کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ ان کا گروپ اپنے ہدف کو وسیع کرے گا۔ علاوہ ازیں  غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیو ں کی رہائی کیلئے معاہدے کی کوشش جاری ہیں اسرائیلی حکام کے مطبق معاہدے پر حماس سے بات چیت کیلئے اسرائیلی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں حماس کی دی گئی تجاویر میں اہم پیشرفت شامل ہیں ، جنگ بندی کے امکانات موجود ہیں ۔  جبکہ دوسری طرف اسرائیلی کابینہ نے تین نئی  یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی، نئی یہودی بستیاں 5300 رہائشی یونٹس  پر مشتمل ہوں گی، اسرائیل اب تک مغربی کنارے میں تین یہودی بستیاں تعمیر کر چکا ہے،۔ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہر دس میں سے نو افراد نے کم از کم ایک مرتبہ بے گھر ہونے کی تکلیف اٹھائی ہے۔  غزہ میں تقریبا 19 لاکھ افراد بے گھر ہونے پر مجبور کر دیے گئے۔بیت المقدس میں موجود ڈی ڈومینیکو نے نیویارک اور جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہمارا اندازہ تھا کہ ایسے 17 لاکھ افراد ہیں تاہم اس کے بعد رفح آپریشن ہوا اور وہاں بے گھر افراد کی اضافی تعداد سامنے آئی۔  فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاوس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔ جہاں انہوں نے بینرز لہرا دئیے۔سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریبا 1 گھنٹے تک آسٹریلوی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے رہے اور سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی سے متعلق نعرے درج تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین آزاد ہو گا کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن