• news

وفاقی وزیر علیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمشن کااعلیٰ سطح اجلاس

اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کااعلی سطح اجلاس ہوا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نجکاری کمیشن کے جلاس میں خصوصی شرکت کی وفاقی وزرا کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، پرائیوٹائزیشن کرتے ہوئے ادارے کے ملازمین کے تحفظ کو پیش نظر رکھا جائیگا اجلاس میں ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے تکنیکی اور قانونی پہلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا پرائیوٹائزیشن کمیشن کی طرف سے تیزی سے کام جاری، جلد نجکاری کے اگلے مراحل کا آغاز ہو گا وفاقی سیکرٹری پرائیوٹائزیشن کمیشن اور سینئر افسران نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری پر بریفنگ دی وفاقی وزرا کا نجکاری کے اب تک کے عمل پر اظہار اطمینان، پرائیوٹائزیشن کمیشن کے فیصلوں کی منظوری دی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل صاف اور شفاف، غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی طرح دیگر اداروں کی نجکاری بھی یقینی بنائیںنجکاری کی ہر پیشکش سب کے سامنے اور کیمروں کی موجودگی میں کھولی جائے وفاقی وزرا اور نجکاری کمیشن کا ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں دلچسپی رکھنے والے گروپ سے مذاکراتی سیشن ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن