• news

نواز شریف محرم الحرام کے بعد ملک گیردور ے ، پا رٹی منظم کرینگے 

لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کے لئے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دورے کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ملک بھر خصوصاً پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ کو سونپی گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے پارٹی کے ڈویژنل و ضلعی صدور سے رابطے کر کے صدر (ن) لیگ کے مجوزہ دوروں کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ ملک بھر سے ڈویژنل و ضلعی قیادت کو رواں ماہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ شیڈول فائنل ہونے کے بعد نواز شریف تنظیم سازی کے لیے دورے کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کر کے اضلاع کی سطح پر پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کریں گے۔  ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کیلئے واضح اشارہ دے دیا ہے۔ نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضللاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن