ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت کم کرنے، شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ضروری: وزیر خزانہ
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم کرنے، شفافیت اور کارگردگی میں اضافہ کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت پی ٹی بی اے کے صدر انور کاشف ممتاز کررہے تھے ۔ وفد نے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیکسوں کے عمل کو بہتر بنانے بارے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نیکہاکہ انسانی مداخلت کو کم کرنے، ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت لانے اورکارکردگی میں بہتری کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوآگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ٹی کا شعبہ ملک کے اقتصادی ترقی کے حوالہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے وفد کو ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں مالیاتی کارکردگی اور اقتصادی ترقی کویقینی بنانے کے ضمن میں جاری تعاون اور بات چیت کے عمل کوجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔