• news

جسٹس (ر) امیر بھٹی نے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا: سابق جج شاہد جمیل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی پر سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ جسٹس (ر) شاہد جمیل نے سوشل میڈیا ٹاک شو میں گفتگو کرتے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس (ر) امیر بھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا۔ مخصوص بنچ بنائے گئے۔ جسٹس (ر) امیر بھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے۔ جسٹس (ر) امیر بھٹی کے داماد نے وزارت ملنے کے بعد گھر کھانے پر بلایا لیکن میں نہیں گیا۔ جسٹس (ر) امیر بھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد انہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی نئی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو اپروچ کرنا آسان نہیں ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی‘ جسٹس علی باقر نجفی کے پاس لگاتے تھے۔ جنرل (ر) قمر باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو نے تعیناتی سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان کی بات ہو گئی۔ باجوہ آرمی چیف ہوں گے۔ صابر مٹھو نے مختلف کیسز میں بھائی اور والدہ کے ذریعے پیغامات بھیجے۔ عمر عطا بندیال سے کہا تھا کہ آپ نے جسٹس مظاہر نقوی کو بنچ میں بٹھا کر اچھا پیغام نہیں دیا۔ سابق جج شاہد جمیل نے رواں سال فروری میں استعفیٰ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن