اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جاری جلسے کا این او سی معطل کردیا
اسلام آباد(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کو جاری سیاسی جلسے کا این او سی معطل کردیا ہے چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیاجلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا اباہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کا این او سی منسوخ کرنے پر عدالت جانے کا فیصہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا عدالت میں توہین عدالت کا کیس دائر کریں گے۔