73کے آئین کی تخلیق کا کریڈٹ بھٹو کو جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کی تخلیق کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے1973کے آئین کے تحت ایوان بالا وجود میں آیاجس میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہے،ایوان بالا سے لوگوں کی بہت سی توقعات پوری ہوئی ہیں ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ 1973کا آئین جب بنا تو اس سے پہلے ملک میں یک ایوانی نظام تھا جس کی وجہ سے بہت زیادہ محرومیاں تھیں ،1973کے آئین کے تحت دو ایوانی نظام قائم کیا گیا جو اس وقت چل رہا ہے، 1973کے آئین کے تحت ایوان بالا وجود میں آیاجس میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاملات پہلے حل ہو جاتے تو مشرقی پاکستان ہم سے الگ نہ ہوتا،ایوان بالا سے لوگوں کی بہت سی توقعات پوری ہوئی ہیں۔