لوگوں کو تحفظ ، سہولیات دینا ریاست کا فرض ہے:حسن اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ریاست کا فرض ہے۔ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ لوگوں کو نجکاری کے نام پر بے روزگار کرنا شروع کردے۔حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار اور جان و مال کا تحفظ فراہم کرے۔ مگربدقسمتی سے پاکستان میں سب کچھ الٹ ہورہا ہے۔بجائے لوگوں کے حالات اور سرکاری اداروں کو بہتر کرنے کہ انکو بیچا جارہا ہے۔