• news

5 جولائی 1977 قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : عبد الخالق عزیز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے رہنماؤں نے 1977 میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کے ضیاء آمریت کے ہاتھوں خاتمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جمہوریت کے فروغ کی جدوجہد کو بھرپور جوش و خروش سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ؤں چوہدری عبد الخالق عزیز، سید ندیم عباس کاظمی ، چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ 5 جولائی کو ایک آئینی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹا کر قبضہ کیا گیا جس سے جمہوریت سبوتاژ ہوئی اور ملکی ترقی کا عمل رک گیا 5 جولائی 1977 قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو آمریت کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو ہمیشہ تکلیف دیتا رہے گا، ایک ڈکٹیٹر نے ملک میں تقسیم کے بیج بوئے، ملک کو دہشت گردی، کلاشنکوف اور منشیات کے کلچر کی دلدل میں دھکیلا، انسانی حقوق کی پامالی کی اور جمہوریت پسندوں کے خلاف مذموم کارروائیاں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن