• news

ڈاکٹر صائمہ اسما کے شوہر  کی وفات پراظہار تعزیت

لاہور (لیڈی رپورٹر) ادارہ بتول کی چیئر پرسن شاہدہ اکرام اور بورڈ ممبران آسیہ راشد، ذروہ احسن، زہرہ نہالہ، راحیلہ سلمان، شگفتہ عمر اور میمونہ حمزہ نے ڈاکٹر صائمہ اسما مدیرہ چمن بتول کے شوہر نسیم ظفر کی اچانک رحلت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔نسیم ظفر کی رحلت سے بزنس کی دنیا ایک باصلاحیت اور محب وطن انسان سے محروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ صائمہ اسما، ان کے بچوں اور بزرگ والدین ٹریا اسما اور ڈاکٹر مقبول احمد شاہدکو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ادارہ بتول اس غم میں ان کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن