ویمن ٹارگٹ بال نمائشی میچ پاکستان وائٹ نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمن ٹارگٹ بال نمائشی میچ پاکستان وائٹ ٹیم جیت لیا۔پاکستان گرین ٹیم کو 14 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔مہمان خصوصی صدرپاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ سمیع اللہ گنڈاپور اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے صدرعارف محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم نے ویمن ٹارگٹ بال سمر کیمپ منعقد کیا۔ اختتام پر پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین ویمنز ٹیموں کے مابین نمائشی ٹارگٹ بال میچ کھیلا گیا ۔