• news

ٹیم مینجمنٹ ‘سٹاف کے پاس سیریز کی تیاری کیلئے کافی وقت ہے : محسن نقوی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے ہمارے لئے 2024-25ء کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دینا  اور اس کا اعلان کرنا انتہائی اہم تھا۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مینز ٹیم کی مینجمنٹ اور پی سی بی ایونٹ سٹاف کے پاس ان سیریز کی تیاری، منصوبہ بندی اور ہماری بہت زیادہ توقعات اور معیار پر پورا اترنے کیلئے کافی وقت ہے جس سے پاکستان کے ایک بہترین کرکٹ قوم اور پی سی بی کے ایک مکمل پیشہ ور ادارے کی مکمل عکاسی ہوتی ہے۔ہوم انٹرنیشنل میچوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ہم اپنے پرجوش مقامی اور سفر کرنے والے شائقین کو ان کی تعطیلات کی منصوبہ بندی کیلئے مدعو اور حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف دلچسپ کرکٹ سے محظوظ ہوں گے بلکہ انہیں اس خوبصورت ملک کی سیر کرنے کا موقع بھی ملے گا جس کے پاس پیش کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن