افغان صوبہ زابل میں 500 نشے کے عادی افراد کا علاج مکمل
کابل (الامارہ ) زابل انسداد منشیات کے انتظامی حکام کے مطابق مذکورہ صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 500 منشیات کے عادی افراد کا علاج مکمل اور صحت یاب ہونے کے بعدان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیے گئے۔زابل انسداد منشیات مہم کے ڈائریکٹر مولوی نعمت اللہ آغا نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان افراد کا علاج مکمل کرکے انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔