توہین مذہب کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت،عمر قید کی سزا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمہ راولپنڈی نے توہین مذہب کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے دیگر دفعات کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر20سال قیدسخت اورساڑھے20لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 16نومبر2022کو سیکٹر I-8/4اسلام آباد کے رہائشی وزید زرین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A،295-B،295-C،34اور109کے علاوہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ(PECA)2016کی دفعہ11کے تحت مقدمہ نمبر 119درج کیا ۔