قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار کرلیا۔ اشتہاری عمران علی 2017سے اٹک پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم نے تھانہ حسن ابدال کی حدود میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔عمان پولیس نے ملزم گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے سپرد کردیا۔