حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔