• news

اتحاد امت مشن، جے یو آئی عشرہ شہداء اسلام منائے گی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء  اسلام  کے زیر اہتمام  یکم سے دس محرم تک عشرہ شہداء اسلام منایاجائے گا۔  یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہیں۔  انہوں  نے کہا کہ اتحاد امت جمعیت علماء  اسلام کا مشن ہے۔ ہمارا ہر عہدیدار اور کار کن اس مشن پر کار بند ہے اور رہے گا۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اس وقت اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اکابرین و اسلاف کی عزت و احترام کو لازم قرار دیا جائے۔ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو اجتماع کی حد تک محدود کیا جا ئے۔ فر قہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کرام اور صحابہ کرام کی قربانی کے نتیجے میں ہم تک دین پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت آئندہ جمعہ کو حضرت عمر فاروقؓ کے یوم طور پر منائے گی اور اگلے جمعہ کو حضرت حسینؓ اور دیگر شہدائے اسلام کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن