• news

سوہدرہ میں گرم ہنڈیا اوپر گرنے سے  7 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق 

سوہدرہ (نامہ نگار) محلہ آرائیاں دین گڑھا کا 7سالہ بچہ محمد دائود کچن کے قریب کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ چولہا پر کھانا تیار کرنے والی ہنڈیا کو چھو گیا جو اس کے اوپر آ گری اور وہ بری طرح جھلس گیا۔ زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن