یکم محرم کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل
مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی حکام نے یکم محرم 1446ھ کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی۔ یہ کام 159 تکنیکی ماہرین، کاریگروں کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ نئے غلاف کو کعبہ شریف پر لگانے میں 3سے 4گھنٹے لگتے ہیں۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ 120 کلو گرام سونے،100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔