کئی سال کے واجبات پاکستان سٹیل ملز کی گیس منقطع
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سوئی سدرن نے عدم ادائیگی پر پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی روک دی۔ سٹیل ملز کو سوئی سدرن کی جانب سے متعدد نوٹس بھیجے گئے مگر سٹیل ملز انتظامیہ نے توجہ نہیں دی۔ عدم ادائیگی پرکنکشن منقطع کیے گئے۔