صحرائے تھر میں شدید گرمی سے 30مور ہلاک‘متعدد بیمار
مٹھی(این این آئی)صحرائے تھر میں شدید گرمی کے باعث مختلف دیہاتوں میں موروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔علاقہ مکین کے مطابق تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی دیہاتوں میں 15سے زائد مور ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی طرح گائوں موڑانو، سرنگھو، کہڑی موڑانی میں بھی 15مور ہلاک جبکہ متعدد بیمار ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف حکام کو ویڈیو بھیج کر اطلاع دے دی ہے، ابھی تک علاج کے لیے ٹیمیں نہیں بھیجی گئیں۔دوسری جانب ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز نے بتایا کہ شدید گرمی، خوراک اور پانی کی کمی سے مور بیمار پڑجاتے ہیں، جلد ٹیم بھیج کر موروں کے علاج کو یقینی بنایاجائے گا۔