فواد چوہدری کی سفری پابندی،وزارتِ داخلہ کے نمائندے 9 جولائی کو طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا فواد چوہدری کا نام ای سی ایل پر ہے یا پی این آئی ایل پر ہے؟ سادہ سا کیس تھا آپ نے خود پیچیدہ کر دیا۔