• news

 عدلیہ پی ٹی آئی پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے،جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے: یاسمین راشد

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ پی ٹی آئی پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے،جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے ،لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے میڈیا کے لئے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان پر نظر ثانی کریں اس ظلم کو روکیں،یہ ظلم پاکستان کو تباہ کر دے گا،ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے بانی پی ٹی آئی کی محبت نہیں نکال سکتے ،جو ظلم تحریک انصاف کے کارکنوں نے برداشت کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے نکل کر دنیا کو بتا کہ ہمارا لیڈر کون ہے ، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،فارم 47 کی حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے، اس کا نقصان تحریک انصاف کو نہیں ہر سیاسی جماعت کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو کسی کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ واپس اس کے آگے بھی آئے گی،پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن آپ یہ احتجاج نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ ہے ،آپ زبردستی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ قبول کریں،فورم 47 کی حکومت پاکستان کے لوگوں کو قبول نہیں ،چوری کیا ہو مینڈیٹ واپس کریںتاکہ جو اصل حکومت ہے وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالے۔

ای پیپر-دی نیشن