گکھڑ: گھریلو جھگڑے پر بیوی اور سالے کو قتل کر دیا
گکھڑ منڈی (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر بیوی اور برادر نسبتی کو قتل ساس، برادر نسبتی کی بیوی اور بیٹی کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معظم مسیح ساکن محلہ جمیل پورہ راہوالی کینٹ کا اپنی بیوی مسرت بی بی سے جھگڑا ہو گیا جس کی صلح کرانے کے لئے غلام پطرس، شاہد مسیح، سیف مسیح، فریاد مسیح دیگر مرد و خواتین کے ہمراہ صلح کروانے کے لئے گئے اور رات ادھر ہی ٹھہر گئے۔ رات کو معظم مسیح نے اپنے ساتھی نیامت مسیح عرف گوگی اور ایک نامعلوم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی مسرت کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ بعد ازاں فائرنگ کر کے برادر نسبتی ولایت کو قتل جبکہ ساس حنیفہ بی بی، برادر نسبتی کی بیوی ثمینہ بی بی اور سات سالہ بیٹی حرم کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔