حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی بہادری سپاہیوں کیلئے مثال‘ عسکری قیادت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کو 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انکی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔ قوم اپنے سپاہیوں کی ہمیشہ شکرگزار رہے گی۔ ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔