لوڈشیڈنگ، وفاق سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے: مراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر وفاق سندھ سے ناانصافی کر رہا ہے۔ تھرکول سے تین ہزار میگاواٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہے ہیں، اس کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ہماری طلب تین ہزار میگاواٹ سے بھی کم ہے۔ لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں چل رہی ہے لیکن اس کے برعکس صوبہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔