• news

ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد، 10 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کریں گے: فلور ملز 

لاہور  (کامرس رپورٹر) آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں عائد کئے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ چاروں صوبائی چیئرمین سابقہ عہداران اور پورے ملک سے 600 سے زائد فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔  عاصم رضا احمد نے کہا کہ 10 جولائی2024ء سے ملک بھرکی فلور ملز گندم کی واشنگ بند کر دیں گے اور  جمعرات 11 جولائی 2024ء گندم کی پسائی نہیں کریں گے اور اس وقت تک فلور ملز پسائی نہیں کریں گی جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مشترکہ و متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارے مطالبات پر نظر ثانی نا کی گئی تو ہم بحالت مجبوری فلور ملز انڈسٹری بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن