• news

آپریشن ناگزیر، اے پی سی میں بھرپور شرکت کریں گے: شجاعت 

 لاہور(نیٹ نیوز) ق لیگ نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے استحکام پاکستان آپریشن ناگزیر ہے۔ ق لیگ پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن