• news

دشمن  پی ٹی آئی کے ذریعے ملک میں افرتفری چاہتے ہیں:رانا ثناء اللہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں پی ٹی آئی کا مقصد کبھی نیک نہیں ہو سکتا پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی نو مئی واقعات میں بھی پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہتی  تھی انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو  جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہو گئی ۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں ۔نواز شریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں  ہو رہی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن