• news

 اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں  چل پڑیں ،  وزیرداخلہ نے  افتتاح کیا  

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صرف 3 ماہ میں اسلام آباد میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں۔ وزیرداخلہ نے الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے الیکٹرانک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہو کرسفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، مجموعی طور پر 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 33 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں۔ ترکیہ کے سفیر ، چین کے سفارتخانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن