پٹرولیم ڈیلرز کے بعد ایف بی آر کا اگلا تنازعہ تاجروں کیساتھ شروع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیٹرول ڈیلرز کے بعد اب ایف بی آر کا اگلا تنازعہ ملک تاجروں کے ساتھ شروع ہو چکا ہے، ایف بی آر کے چیئرمین نے تاجر نمائندوں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی اور ان کو تاجر دوست سکیم مین شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ، تاہم آن لائن اجلاس بے نتیجہ رہا، اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ منگل یا اس کے بعد کسی روز تاجر نمائندوں کا اجلاس ایف بی آر کے اندر کر کے نئی سکیم کے بارے میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا، تاجروں کی با اثر تنظیمیں پہلے ہی احتجاج کی دھمکیاں دے چکی ہیں، تنظیموں کا کہنا ہے کہ جائیداد کی ویلیو کے حساب سے ٹیکس کے نفاذ کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔