اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
لاہور ( ین این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کل درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔ عدالت نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کررکھے ہیں ، عدالت نے حنا حفیظ اللہ کو عدالتی معاون بھی مقرر کررکھا ہے۔