• news

پنجاب حکومت نے آنکھوں کے اویسٹن انجکشن کے استعمال کی اجازت دیدی 

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب  حکومت نے آنکھوں کے اویسٹن انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کیلئے انجکشن کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ اویسٹن انجکشن سے متعلق نئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق اویسٹن انجکشن ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور ایک سے دوسرے شہر میں نہیں بیچا جا سکے گا۔ انجکشن کو  سرنجوں میں بھر کر ہسپتال سے باہر بھیجنے پر بھی پابندی  ہوگی۔ اویسٹن انجکشن صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ فارمسیز فروخت کر سکیں گے۔ مجاز ڈسٹری بیوٹرز سرکای ہسپتالوں اور رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو یہ انجکشن سپلائی کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن