• news

جلائو گھیرائوکیس،پولیس نے شاہ محمود کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا

   لاہور (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا وگھیرا وکے مقدمے میں بڑی پیش رفت ، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلا وگھیرا وکے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔ پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن