• news

وزیراعلیٰ سندھ کے ترقیاتی دعووں کومسترد کرتے ہیں، مصطفی کمال

  کراچی (آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے تمام ترقیاتی دعووں کومسترد کرتے ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام دعووں کو عوامی ری ایکشن پر مسترد کرتی ہے، وزیراعلی نے سندھ کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلی سندھ نے15سال کی کارکردگی کی پریزینٹیشن دی، سندھ حکومت کو عوامی مشکلات کا ازالہ کرنا چاہیے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا، سندھ حکومت نے جو بیانیہ گھڑا ، اس میں جھول ہے ، یہ پیسا کسی کا ذاتی نہیں میرا اور آپ کا پیسا ہے، اربوں روپے صرف اشتہارات پر لگائے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب میں داخل ہوتے ہیں سڑکوں کا فرق نظر آنے لگتا ہے، 3ہزار200ارب روپے تعلیم پر لگائے اور بچے سکولوں سے باہر ہیں، آج سندھ میں 11ہزار گھوسٹ سکول ہیں، جہاں کام ہوتا ہے وہاں حکومت کو اشتہار لگاکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، پیپلزپارٹی نے15سال میں 18ہزار ارب روپے خرچ کیے۔

ای پیپر-دی نیشن