• news

حافظ آباد میں نجی سکول ہیڈ ماسٹر کی طالبہ سے زیادتی

حافظ آباد + فیصل آباد + اوکاڑہ (نمائندگان) اختر ٹائون کے نجی سکول کے ہیڈ ماسٹر نے نہم کلاس کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس سے طالبہ حاملہ ہو گئی۔ ملزم مزمل کھرل سکول میں زیر تعلیم دیگر کئی بچیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔ علاوہ ازیں ملزم ڈی پی او آفس کے ایک آفیسر کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔ دریں اثناء فیصل آباد میں سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں لڑکی چک 29 ج ب میں 10 سالہ بچے جبکہ اوکاڑہ کے گاؤں سوڈھی والا لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن