’’فوری اور سستا انصاف؟‘‘ ڈجکوٹ میں بہو کو زندہ جلانے کا مقدمہ 2 سال بعد درج
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بہو کو زندہ جلانے کا مقدمہ دو سال بعد درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ چک 71 ج ب سلمیٰ بی بی کی شادی اکتوبر 2021ء میں خرم شہزاد ساکن احمد ٹاؤن کے ساتھ ہوئی تھی۔ شوہر سعودی عرب چلا گیا۔ 26 اگست 2022ء کو سات زبیدہ بی بی، دیور وسیم اور نندوں منیبہ بی بی اور روبی بی بی نے سلمیٰ بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا دیا تھا۔ سلمیٰ بی بی نے 7 ستمبر 2022ء کو ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ قبر کشائی کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں پٹرول چھڑک کر آگ لگانا ثابت ہو گیا۔ ڈجکوٹ پولیس نے ساس، شوہر، دیور اور نندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔