شیخوپورہ: گیس‘بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف خواتین کااحتجاج
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حکومت کی جانب سے دیہاڑی دار طبقہ پر بجلی گرائے جانے کے بعد خواتین بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئیں مظاہرین خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے200فری یونٹ بجلی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا،محلہ مچھلی فارم ، محلہ غوث نگر،چٹی کوٹھی روڈ کی درجنوں خواتین نے حکومت کی ناقص پالیسیوں بجلی،گیس، پٹرول کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی،خواتین مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ جب یہ اقتدار سے باہر ہوتے ہیں اپنی چکنی چپٹی تقاریریں کرکے ووٹ مانگتے ہیں جب لیڈر وعدہ خلاف،جھوٹے اوربے ایمان ہوجائے گے توان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارئے کون سا ایکٹ ازخود لگاسکتے ہیں مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری،میاں شہباز شریف سمیت تمام کابینہ غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔