حضرت عمرؓ کا طرزعمل حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ نے دین کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کا دور اقتدار اسلامی تاریخ کا انمول باب ہے۔ آپؓ کے دور خلافت میں اسلام کا پرچم دنیا بھر میں لہرانے لگا۔ فتوحات کا دائرہ پھیلتا چلا گیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران خلفائے راشدین کے طرزعمل کو اپنائیں تب ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ حضرت عمرؓ نے مثالی عدل و انصاف کا نظام قائم کیا۔ آپؓ کے بنائے قوانین آج بھی دنیا میں رائج اور معروف ہیں۔ حکمرانوں کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کا طرزعمل مشعل راہ ہے۔