حکومت کا تنظیم اسلامی کو غزہ پر سیمینار کی اجازت نہ دینا بدترین ہٹ دھرمی ہے:شجاع الدین شیخ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حکومت کا تنظیم اسلامی کو غزہ کی صورتِ حال پر سیمینار کرنے کی اجازت نہ دینا بدترین ہٹ دھرمی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر 9 ماہ سے جاری اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری، فلسطینی مسلمانوں کی حالت زار اور مسلمان ممالک کی حکومتوں اور مقتدر طبقات کی بے حسی کے تناظر میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام آج پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ایک اہم سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کا عنوان ’’اسرائیلی عزائم اور عالم اسلام کا مستقبل‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔